مودی سرکار کے ظالمانہ اقدام کیخلاف دنیا بھر میں آوازیں اٹھنے لگیں

0
یورپین پارلیمنٹ کے اندرونی تحقیقی مرکز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی معاشرے اور سیاست پر ہندو قومی پرستی نے اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے،بھارت میں اقلیتوں کیخلاف تشدد اور امتیازی سلوک میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں این آر سی اور سی اے اے قوانین پر تشویش کا اظہار کیا گیاہے۔
مودی حکومت کے مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال،حکومتی ڈنڈے کے زور پر ہندو قوم پرستی میں اضافے کے نتیجے میں ہندوستانی جمہوریت اور اس کی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں تازہ ترین رپورٹ جاری کردی ہے۔ اس رپورٹ میں ہندوستان کی جمہوریت اور معیشت کو درپیش مسائل کے عنوان سے ہندوستان میں حالیہ سماجی صورتحال کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے ہندوستان کی سیکولر بنیادوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے ملک میں مذہبی بنیادوں پر قوانین میں تبدیلی اور اقلیتوں پر دباؤ میں اضافہ کردیا ہے۔
ممبران یورپین پارلیمنٹ اور ان کے سٹاف کی مدد کیلئے تیار کردہ اس رپورٹ میں مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے تناظر میں اس کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور وہاں ہزاروں سیاسی کارکنوں اور راہنماؤں کی گرفتاریوں کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: