شدید برفباری نے یورپ کو جما دیا

جرمنی کے جنوبی علاقوں میں برف باری کے بعد سڑکوں پر برف کی موٹی تہہ لگ گئی جس نے گاڑیوں، سڑکوں اور مکانات سب کو سفید چادر میں چھپا دیا ۔ شدید برفباری کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی اور اسکولوں کو تالے لگا دیئے گئے ہیں۔

خون جما دینے والی سردی کے باعث 100 سے زائد پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ آسٹریا میں بھی برفباری کے بعد پھسلن کے سبب سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑا۔ جرمنی اور آسٹریا میں برف میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے فوج کو سڑکوں پر تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ جرمنی کے کئی اضلاع میں ہنگامی حالت بھی نافذ کر دی گئی ہے۔
پولینڈ، ناروے، چیک ری پبلک اور سلوواکیہ میں بھی شدید برف باری ریکارڈ کی گئی۔ یونان کے بعض حصوں میں درجہ حرارت منفی 23 ڈگری تک گر گیا۔ برفباری کے باعث مختلف حادثات میں سترہ افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 12 کا جرمنی اور آسٹریا سے ہے جب کہ 5 افراد کا تعلق دیگر یورپی ممالک سے ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.