آپس کے بجائے کورونا وائرس سے لڑیں

0

یورپی یونین اور روس نے موجودہ حالات میں آپسی اختلافات کو بھلانے پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنگیں روکنے سے متعلق اپیل کی حمایت کردی۔ترجمان یورپی یونین جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تنازعات پر ہونے والی جنگوں کو روکنے کی اپیل کی حمایت کرتا ہے کیونکہ ہمیں آپس میں لڑنے کے بجائے کرونا جیسے موذی وائرس سے بچنے کی جنگ لڑنی چاہئے۔ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے یو این سیکرٹری جنرل کی اپیل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس موجودہ حالات میں جنگ بندی اپیل کی حمایت کرتا ہے اور اس مہم میں شامل ہوگیا ہے۔ ماسکو اس بات کی تائید کرتا ہے کہ مسلح تنازعات پر فوری فائربندی کی جائے۔انہوں نے علاقائی فریقین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنازعات پر فوری دشمنیاں روک دی جائیں، جنگ بندی کو محفوظ بنایا جائے اور کورونا وائرس جیسے وبائی مرض کے تناظر میں انسانیت سوز اقدامات بند کیے جائیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوتریس نے دنیا سے اپیل کی تھی کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وبا بدترین حالات میں جنگیں روک دی جائیں، یہ وقت آپس میں لڑنےکانہیں ہے بلکہ کورونا کے خلاف لڑنے کا ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: