ٹیکس ادا نہ کرنے پر انگلش کرکٹرعادل رشید پربھاری جرمانہ عائد

0

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر اور ورلڈ کپ 2019 کی فاتح ٹیم کے رکن عادل رشید کو ٹیکس ادا نہ کرنے کے الزام میں 38 ہزار پاؤنڈ سے زائد جرمانہ عائد کردیا گیا۔برطانوی محکمہ ٹیکس کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کی فہرست جاری کی گئی جس میں پاکستانی نژاد انگلش کرکٹرعادل رشید کا نام بھی شامل ہے۔ فہرست کے مطابق کرکٹر عادل رشید نے 6 اپریل 2013 سے 5 اپریل 2017 کے دوران ایک لاکھ 280 پاؤنڈ ٹیکس جان بوجھ کر ادا نہیں کیا جس پر انہیں 38 ہزار 608 پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا گیا ۔32 سالہ عادل رشید ویسٹ یارکشائر کےعلاقے بریڈفورڈ میں رہتے ہیں اور انگلینڈ کی قومی ٹیم کے علاوہ کاؤنٹی کرکٹ میں بھی سرگرم ہیں ، رپورٹس کے مطابق انہیں سالانہ انگلش کرکٹ بورڈ سے 10 لاکھ پاؤنڈ سالانہ موصول ہوتے ہیںجرمانے کے حوالے سے عادل رشید کا کہنا ہے کہ تمام ادائیگیاں ہوچکی ہیں اور میں حکومت کو اس حوالے سے بتا چکا ہوں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے پاس چھپانے کو کچھ نہیں، اگر کوئی مسئلہ ہوا تو میں چھپانے والوں میں سے نہیں ہوں گا’۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: