دورہ انگلینڈ،قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ منعقد نہ کرنےکا فیصلہ

0
پاکستان کےدورہ انگلینڈ کوفائنل مرحلے میں لےجانےکی تیاریاں کی جا رہی ہیں،اس دوران ملک بھرمیں کرونا وائرس کےبڑھتے ہوئےکیسزکی تعداد کےبعد بورڈ نےٹریننگ کیمپ انعقاد نہ فیصلہ کیا ہے،خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹریننگ کیمپ کے دوران 25 کھلاڑی اکٹھے ہوں گے جس کے باعث کھلاڑیوں میں کرونا پھیل سکتا ہے۔ جس کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دورہ انگلینڈ کے لیے ٹریننگ کیمپ منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نےانگلینڈ کرکٹ بورڈ سے ٹیم جلدی بھیجنےپرمشاورت شروع کردی ہے۔ کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں اضافی پریکٹس سیشنزمیں ٹریننگ کا موقع دینے پرغور کیا جا رہا ہے۔کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی کورونا ٹیسٹنگ، انگلینڈ روانگی سےقبل ہوگی، ٹیم کی انگلینڈ میں ٹریننگ اور میچ شیڈول کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کرکٹ گراؤنڈز میں ٹریننگ نہیں کرنی چاہیے، سماجی فاصلوں کے پروٹوکولز پرسختی سے عملدرآمد کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: