انگلینڈ کا طویل انتظار ختم

انگلینڈ نے پہلا فائنل 1979ء میں لارڈز کھیلا تھا جس میں ویسٹ انڈیز نے اسے شکست دی، انگلینڈ کو 1987ء میں کولکتہ میں آسٹریلیا اور 1992ء میں میلبورن میں پاکستان کے ہاتھوں فائنل میں شکست اٹھانا پڑی لیکن لارڈز میں 2019ء کا ورلڈ کپ انگلینڈ کے نام رہا۔این مورگن کی قیادت میں انگلش ٹیم 40 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر فائنل کھیل رہی تھی اور اس نے 27 سال بعد ورلڈ کپ فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کو تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے کے لئے فیورٹ قرار دیا جارہا تھا۔
انگلینڈ نے اس سے قبل کبھی ورلڈ کپ نہیں جیتا تھا تاہم اسے چار مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا جبکہ نیوزی لینڈ نے مسلسل دوسری بارفائنل کھیلا۔لارڈز میں فائنل کے ساتھ ہی آئی سی سی ورلڈ کپ کا میلہ 6 ہفتے بعد اپنے اختتام کو پہنچا، ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملی جبکہ ہارنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز کی رقم ملی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.