مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

0
مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دیاجانے والا 277 رنز کا ہدف انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،کرس ووکس اور جوز بٹلر نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔انگلینڈ کی آدھی ٹیم 146 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی اس کے بعد جوز بٹلر اور کرس ووکس نے 139 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیاتھا۔کرس ووکس نے ناقابل شکست 84 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جوز بٹلر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔انگلش کپتان جو روٹ 42 رنز بناکر نسیم شاہ کا نشانہ بنے،سبلی کو 36 رنز پر یاسر شاہ نے پویلین روانہ کیا۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،فاسٹ بولرنسیم شاہ،شاہین آفریدی اورمحمد عباس نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان کے بیٹسمینوں نے دوسری اننگز میں روایتی ناقص بیٹنگ کرکے انگلینڈ کو میچ میں واپسی کا موقع دیاتھا۔۔پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں169رنزبناکرآؤٹ ہوگئی تھی، انگلینڈ کو جیتنے کے لئے 277 رنز درکار تھے۔انگلینڈ کے بولر سٹورٹ براڈ نے تین، بین سٹوکس اور ووکس نے دو دو پاکستانی بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا،پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ رنز 33 یاسر شاہ نے اسکور کیے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: