میدان بدلا لیکن کیویز کی قسمت نہ بدلی

انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے ایک مرتبہ پھر نیوزی لینڈ کے مداحوں کے دل توڑ دیے، اس مرتبہ میدان کرکٹ کا نہیں بلکہ رگبی کا تھا، جاپان میں جاری رگبی ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل تھی،دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے میچ سے قبل اپنا مخصوص انداز’ ہاکا‘ اپنایا اور اپنے مداحوں میں جوش بھر دیا۔میچ کا آغاز ہوا تو دونوں جانب سے سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم انگلینڈ نے کچھ دیر بعد ہی دفاعی چیمپیئن پر پے در پے حملے کرکے پوائنٹس بٹورے اور میچ کے اختتام پر سات کے مقابلے میں انیس سکور کے واضح فرق سے میچ جیت لیا ۔اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ٹیم 2007 کے بعد پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچی جبکہ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے 2011 میں فرانس اور 2015 میں آسٹریلیا کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے کپتانوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا .

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.