آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں ڈرامائی انداز میں شکست

0
مانچسٹر میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بیئراسٹو بغیر کوئی رن بنائے مچل اسٹارک کی وکٹ بن گئے۔جیسن روئے 21 سکوربناکر رن آؤٹ ہوگئے ۔ جو روٹ اور کپتان مورگن نے مل کر سکور 90 تک پہنچایالیکن 39 رنزبناکرجوروٹ اور پھر جو بٹلر چلتے بنے جبکہ مورگن 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،سیم محض 8 رنز بنا سکے ، کرس ووکس 26 اور سیم کرن صرف ایک رن بنا سکے۔149 رنز پر 8 وکٹیں گرنے کے بعد عادل راشد اور ٹام کرن کی جوڑی آسٹریلین باؤلرز کی راہ میں حائل ہو گئی اور دونوں کھلاڑیوں نے نویں وکٹ کے لیے 76 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231رنز بنا سکی، ٹام کرن نے 37 اور عادل رشید نے ناقابل شکست 35رنز کی اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے سپنر ایڈم زامپا تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ سٹارک نے دو وکٹیں لیں۔
آسٹریلیا ہدف کا تعاقب شروع کیا تو جوفرا آرچر نے اپنی ٹیم کو ابتدا میں ہی دو کامیابیاں دلاتے ہوئے ڈیوڈ وارنر اور مارکس سٹوئنس کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ کپتان ایرون فنچ اور مارنس لبوشین نے سکور کو 144 تک پہنچا کر اپنی ٹیم کی فتح کی امیدیں روشن کر دیں تاہم اس مرحلے پر کرس ووکس کے تباہ کن اسپیل نے میچ کا نقشہ بدل دیا جنہوں نے بالترتیب 73 اور 48 رنز بنانے والے فنچ اور لبوشین کے ساتھ ساتھ گلین میکسویل کو بھی چلتا کردیا ۔ دوسرے اینڈ سے جوفرا آرچر نے مچل مارش کی اہم وکٹ حاصل کی ۔سکور ابھی 166 تک پہنچا تھا کہ سیم کرن نے یکے بعد دیگرے دو گیندوں پر پیٹ کمنز اور مچل سٹارک کو ڈھیر کردیا۔ایلکس کیری نے کچھ دیر تک مزاحمت کی اور 36 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے،یوں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 207 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔انگلینڈ کی جانب سے آرچر، سیم رکن اور کرس ووکس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں 24رنز سے فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ جوفرا آرچر کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: