کرونا کے باوجود”ایمی ایوارڈز” کی تقریب ستمبرمیں کرنےکااعلان

0
کرونا وائرس کے باعث جہاں فلمی دنیا کے متعبر ترین "آسکر”ایوارڈز سمیت "کانز” فلم فیسٹیول اور دیگر بڑی فلمی تقریبات کو منسوخ یا ملتوی کردیا گیا ہے۔ وہیں امریکا کی ٹیلی وژن اکیڈمی اور ٹی وی چینل اے بی سی نے اعلان کیا ہے کہ معروف ٹی وی ایوارڈز "ایمی” کی تقریب معمول کے مطابق ستمبر میں ہی ہوگی۔”ایمی ایوارڈز” کو امریکی ٹیلی وژن کی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ کا اعزاز حاصل ہے اور اس کا آغاز 1949 میں کیا گیا تھا جبکہ رواں برس اس کی 72 ویں سالانہ تقریب منعقد کی جائے گی جس کی میزبانی جمی کمیل کریں گے ۔ایوارڈز انتظامیہ کے مطابق "ایمی” ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان آئندہ ماہ 14 جولائی کو کیا جائے گا جبکہ ایوارڈ تقریب 20 ستمبر کو منعقد کی جائے گی تاہم توقع ہے کہ کرونا کے باعث رواں سال ریڈ کارپٹ منعقد نہیں کیا جائے گا اور اور محدود لوگوں کو ایوارڈز تقریب کے لیے مدعو کیا جائے گا ۔
فلمی دنیا کے سب سے معتبر آسکر ایوارڈز کو 2 ماہ کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے اور اب آسکر کی تقریب فروری 2021 کے بجائے اپریل 2021 میں ہوگی جبکہ رواں برس مارچ سے دنیا بھر سینما ہالز بھی بند ہیں اور فلموں کی نمائش بھی نہیں کی جا رہی۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: