گڈوپاورپلانٹ کے3 یونٹ شدید دھند کے باعث ٹرپ

گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق یونٹ نمبر16،15،14 بند ہوگئے۔ سات سو سینتالیس میگاواٹ کے یہ تین یونٹ بند ہونے اور بجلی سسٹم سے نکل جانے کے باعث سندھ سمیت پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی کی فراہم بند ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید دھند تھرمل یونٹ بند ہونے کا باعث بن رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی دھند کے باعث 4 پاور پلانٹس گدو، بلوکی، نشاط اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے تھے جس سے مجموعی طور پر 2500 میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں خشک سردی کی لہر برقرار ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.