کرونا عالمی معیشت کے بعد سیاست میں بھی مداخلت

0

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کرونا وائرس کے سبب ملک میں آئینی تبدیلی کے لیے 22 اپریل کو ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح لوگوں کی صحت، زندگی اور حفاظت ہے لہٰذا میرا ماننا ہے کہ ووٹ کو ملتوی کردیا جائے،،انہوں نے مزید اعلان کیا کہ وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ روکنے کیلئے روس کے عوام آئندہ ایک ہفتہ کام نہیں کریں گے۔
اس موقع پر روسی صدر نے خبردار کیا کہ ملک کے وسیع رقبے کے پیش نظر وائرس کا مکمل طور پر پھیلاؤ روکنا ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے سبب ملک کی معیشت شدید دباؤ میں ہے لیکن اس کے باوجود ہم عوام کی فلاح کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔روس کی جانب سے پہلے ہی کرونا وائرس کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والوں کو قرنطینہ میں رہنے کا حکم ہے اس کے علاوہ ملک میں تمام ثقافتی سرگرمیوں، کھیلوں کے مقابلوں، سینما، نائٹ کلب اور ریسٹورنٹس سمیت عوام کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندیاں عائد ہے

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: