یورپ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد زندگی معمول پرآنے لگی

0

فرانس میں حکومت نے تین ماہ بعد کرونا متاثرین کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کردی جس کے بعد کاروبار کھل گئے جبکہ مختلف تفریح مقامات بھی کھول دیئے گئے ہیں۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پیرس کا مشہور ایفل ٹاور بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ عوام کیلئے کھول دیا گیا، جس پر شہری بے حد خوش ہیں اور طویل عرصے سے گھروں میں بند شہریوں نے بڑی تعداد میں ایفل ٹاؤر کا رخ کیا اور اس موقع کو خوب انجوائے کیا۔
دوسری جانب اٹلی کے شہر وینس میں فرنٹ لائن ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کا منفرد انداز اپنایا اور لاک ڈاؤن کے بعد وینس کی خوبصورت نہر پر روایتی کشتیوں کی ریس کا انعقاد کیا گیا۔
وینس دنیا میں سیاحت کے لیے منفرد مقام کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ شہر بھر میں پھیلی نہروں کا نظام قابل دید ہے اور گزشتہ تین ماہ سے لاک ڈاؤن کے باعث وینس کی ان نہروں کا پانی بالکل شفاف ہو چکا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: