ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

0
کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر، ملک کی ترقی و خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگیگئیں۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کا اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری کے لئے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔عید الفطرکے موقع پر تمام شہروں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
قبل ازیں گزشتہ شام شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہوا ۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک تھے۔ جس کے بعد پریس کانفرنس میں مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ملائیشیا اور قطر میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا اور ان ممالک میں بھی عید الفطر آج منائی جارہی ہے البتہ بھارت اور بنگلادیش نے 25 مئی کو عیدالفطر کا اعلان کیاہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: