عید میلاد النبی دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے مسرت کا دن

سرکار دو جہاں محمد مصطفی کی ولادت با سعادت نے دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں بدل دیا۔ ملک بھر میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تیاریاں عروج پرہیں۔ جگہ جگہ آرائشی اشیا بیجز اور جھنڈیوں کے سٹال سجے ہوئے ہیں جن کی رونقیں آقا دو جہاں سے والہانہ محبت و عقیدت کا مظہر ہے۔سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں، گھروں، مساجد،پارکوں ،تفریحی مقامات، بازاروں اور شاہراہوں کو برقی قمقموں، آرائشی محرابوں اور جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے۔ مساجد اورگھروں میں چراغاں کے ساتھ درود و سلام کی محافل سجائی جارہی ہیں۔ بارہ ربیع الاوّل کو جشن عید میلاد النّبی صلی اللہ علیہ وسلم شایانِ شان اور مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کیلئے بھر پور تیاریاں کی جاری ہیں۔حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔ آمد مصطفی کے استقبال کیلئے گلی محلوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا جا رہا ہے۔ بچے بڑے سب ہی عید میلاد النّبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریوں میں مگن ہیں۔ جلسے جلوس اور محافل کا انعقاد بھی شروع کردیا گیا۔ شہر شہر رنگ و نورمیں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ہر سو درودو سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.