پی سی بی بورڈ آف گورنرز کی عیاشیاں اب ہوئیں ختم

بورڈ آف گورنرز کی عیاشیاں اب ہوئیں ختم،،،پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین احسان مانی سے متعلق حیران کن انکشاف کردیے،،،چیئرمین احسان مانی بلامعاوضہ فرائض سرانجام رہے ہیں،پی سی بی کا کہنا ہے کہ احسان مانی نے اندرون ملک 10 ہزار روپے ڈیلی الاؤنس بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بیرون ملک ان کا استحقاق 400 ڈالرز ڈیلی الاؤنس تھا وہ اب 300 ڈالرز یومیہ لیں گے۔
احسان مانی کو تین ملازم رکھنے کا استحقاق ہے لیکن انہوں نے اس وقت دو ملازم رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم وہ بورڈ کی لگژری گاڑی،ڈرائیور اور پیٹرول کی مراعات حاصل کئے ہوئے ہیں۔ گذشتہ دنوں مختلف دوروں پر چیئرمین نے اپنی جیب سے سات لاکھ 95 ہزار روپے کی ادائیگی کی لیکن وہ رقم کلیم نہیں کی گئی۔
احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کیلئے دو نئی 1800 سی سی گاڑیاں ہیں۔ احسان مانی کا استحقاق تھا کہ وہ 2400 سی سی گاڑی استعمال کریں لیکن انہوں نے 2400 کے بجائے 1800 سی سی گاڑی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.