پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کے احتجاج کی کوششیں رنگ لے آئیں

0
وزیراعظم نے احساس کفالت پروگرام میں حکومتی ارکان پارلیمنٹ کی سفارشات کو بھی شامل کرنے کی منظوری دے دی۔وزیردفاع پرویز خٹک اورڈاکٹر ثانیہ نشتر پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے جواحساس کفالت پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے کے حوالے سے پلان ترتیب دےگی۔حکومتی جماعت کے مختلف پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ نے 190ارب روپے کے احساس پروگرام میں ان کی سفارشات شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا تھاوزیراعظم نے معاملہ پر کابینہ اجلاس میں بحث کرائی تھی۔کابینہ میں بیشتروفاقی وزراءکی رائے تھی کہ احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے سے نہ صرف کفالت پروگرام پر کامیابی سے عملدرآمد میں سہولت ملے گی بلکہ ملک بھر میں مستحق افراد تک کفالت کارڈ کی تقسیم بھی یقینی ہو جائے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: