پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تعلیم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

0
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تعلیم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، مقصد امن اور ترقی کیلئے تعلیم کی اہمیت کو اجا گر کرنا ہے،،،تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی کی ضامن ہے،تعلیم حاصل کرنے کا مقصد محض ڈگری کا حصول نہیں،بلکہ تربیت،تہذیب اور روایات کو اپنی نسل تک پہچا نا ہے،گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نےتعلیم کا عالمی دن منانے کی قرار داد منظور کی اور24 جنوری کو اس دن سے منسوب کیا گیا،جس کا مقصد پائیدار ترقی کے حصول کیلئے اس شعبے کی اہمیت کو ا جا گر کرنا ہےماہرین تعلیم کے مطابق پاکستان میں شرح خواندگی کا58 فیصد ہونا ملک کی معاشی ترقی کے حصو ل کے راہ میں رکاوٹ ہے،ایک اندازے کے مطابق اب بھی پاکستان میں2 کروڑ سے زائد بچے اب بھی سکول نہیں جاتے، طبقاتی نظام تعلیم احساس محرومی کی سب سے بڑی وجہ ہے،اب ضرورت اس امر کی ہے،کہ ایسا نصاب وضح کیا جائے ،جو وقت کے تقاضوں پرپورا اترے،تعلیمی شعبے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہےموجودہ حکومت بھی ملک میں تعلیمی نظام کے اصلا حا ت کیلئے پرعزم ہے، حکومت ایک قوم ایک تعلیم ہمارا ہد ف کا ویژن لیے یکساں تعلیمی نصاب کا نفاز، مدارس کی رجسٹریشن اور صنفی مساوات کا قیام اور تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کیلئے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: