اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے بجٹ کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گاجبکہ آزاد کشمیر کے حوالے سے بجلی کی قیمت سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ 4 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مزید ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی تھی اور کرشنگ سیزن جلد شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کرشنگ شروع کرانے کیلئےصوبائی حکومتوں سے مدد لی جائے گی ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں برآمدات بڑھانے کیلئے ری فنڈز کی بروقت اور براہ راست ادائیگی کا معاملہ موخر کر دیا گیا جبکہ برآمد کنندگان کو ری فنڈ کی ادائیگی کے معاملے پر طریقہ کار وضع کرنےکی ہدایت کی گئی۔ ای سی سی نے کہا ایف بی آر، تجارت، اسٹیٹ بینک کے حکام مل کر طریقہ کار بنائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.