کھیلوں کی سرگرمیاں بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئیں

0
ای سی بی نے کرونا وائرس کے پیش نظر انگلینڈ میں 28 مئی تک کسی بھی طرح کی پروفیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی اس کے ساتھ ساتھ ملک میں نئے کرکٹ سیزن کے آغاز کوبھی ملتوی کر دیا گیا ۔ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں کھلاڑیوں سے لے کر مداحوں تک اور اس کھیل سے جڑے ہر شخص کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ای سی بی کے اہم اجلاس میں اس بات پر بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ انگلینڈ میں کرکٹ کے نئے سیزن کے آغاز کو بھی 7 ہفتوں تک ملتوی کر دیا جائے۔ای سی بی نے جون، جولائی اور اگست میں نئے سیزن کے آغاز سے متعلق تجاویز مرتب کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں سب سے زیادہ توجہ ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز، وائٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ اور بھارت ویمنز کرکٹ ٹیم کیخلاف سیریز پر توجہ دی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ برطانوی حکومت کیساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا اور صورتحال کے مطابق ان کی تجاویز کے بعد ہی کوئی نیا فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: