گلگت بلتستان حکومت کے انتظامی اختیارات ختم

0
صدرعارف علوی نے نگران حکومت بنانے اور انتخابی ایکٹ 2017کی توسیع کیلئے گلگت بلتستان میں صدارتی حکم جاری کردیا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان حکومت کے انتظامی و مالی اختیارات منجمد کر دیئے۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد صوبائی حکومت کے تمام انتظامی اختیارات ختم ہو گئے ۔ قواعد و ضوابط کے مطابق اب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت دیگر صوبائی وزرا کسی بھی قسم کے احکامات جاری کرنے کے مجاز نہیں رہے ۔
گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی مدت 26 جون 2020 کو ختم ہوجائے گی۔ قواعد و ضوابط کے تحت اس کے بعد عام انتخابات کے انعقاد کے لیے نگران حکومت قائم کی جائے گی۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت سے ترقیاتی منصوبوں اور تبادلوں کے اختیارات بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی فنڈز کو بھی عام انتخابات کے انعقاد تک منجمد کردیا گیا ہے۔
الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت پاکستان میں نافذ تمام قوانین گلگت بلتستان میں بھی اپنائیں جائیں گے۔ مجوزہ گلگت بلتستان ریفارمز 2019 کے آرٹیکل (5)56 کے تحت گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت-بلتستان کو نگران وزیراعلی کیلئے ایک یا اس زائد ناموں پر متفق ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: