وائرس کا خوف اپنی جگہ،روزی بھی ضروری ہے

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے دنیا بھر میں لوگ نت نئے طریقے اپنارہے ہیں اور ان منفرد اندازوں کو دیکھ کر لوگ حیرت زدہ ہو جاتے ہیں۔ہجوم میں خود کو مہلک وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے کوئی اپنے جسم سے لکڑی کے فریم لگا رہا ہے تو کوئی فاصلہ رکھنے کے لیے بڑی بڑی چیزیں لپیٹے ہوئے ہےایسا ہی ایک منفرد انداز ہالینڈ کے ہیئرڈریسر نے اپنایا جس نے وبا سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے چھتری پہن لی۔ حجام نے چھتری میں سوراخ کر کے ہاتھ باہر نکالے اور دیکھنے کے لیے آنکھوں کی جگہ سے بھی سوراخ کر لیےیورپ بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کارویوں کے باعث لاک ڈاؤن ہے اور معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں، ایسے میں اس منفرد انداز کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے اور بھرپور پذیرائی مل رہی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: