سیاحوں کیلئے خوش خبری،دبئی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

0
دبئی حکومت نے اعلان کیا کہ سیاحوں کے داخلے پر عائد پابندی 7 جولائی کو ختم ہوجائے گی جس کے بعد دنیا بھر سے وزٹ ویزہ پر آنے والے غیر ملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی۔دبئی میڈیا آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں داخلے کے لیے سیاحوں کو کرونا کا سرٹیفیکٹ دکھانا لازمی ہوگا جبکہ ایئرپورٹ پر بھی اُن کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔میڈیا آفس کے مطابق اماراتی ایئرپورٹ پر 22 جو ن سے آپریشن بحال کردیا جائے گا جس کے بعد مقامی شہریوں اور پہلے سے ویزہ رکھنے والوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دبئی کے وزیر اعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔دبئی کی نیشنل ایمرجنسی مینجمینٹ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر السیف کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے شہریوں کو اُن ممالک جانے کی اجازت دیں گے جہاں کرونا کا خطرہ کم ہے‘۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گزشتہ ہفتے بیرونِ ملک جانے کے خواہش مند افراد کو خوش خبری سنائی تھی کہ وہ درجہ بندی کے حساب سے اپنے متعلقہ مقامات پر 23 جون سے روانہ ہوسکیں گے۔ حکومت نے اس حوالے سے مخصوص ایئرلائنز کے نام بھی جاری کیے تھے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: