یمن سے حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر ایک اورحملہ

یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر ایک اور ڈرون حملہ کیاہے جسےبروقت کارروائی سے ناکام بنادیاگیا، سعودی حکام نے حملے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔حوثی باغیوں نے خمیس مشیط کی طرف ڈرون حملے کی کوشش کی جہاسعودی عرب کا اہم فضائی اڈاموجودہے، سعودی ایئر ڈیفنس نے کوئی لمحہ ضائع کئے بغیرڈرون کومار گرایا۔واضح رہے کہ اتوار کو حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ابہاایئرپورٹ پرمیزائل حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی جاں بحق اور 26 افراد زخمی ہوگئےتھے۔اس سے قبل حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں ایک بجلی گھر کو بھی میزائل کا نشانہ بنایا گیا تھاجبکہ حوثی باغی سعودیہ کےاسلحہ ڈپوپربھی حملہ کرچکےہیں۔حالیہ کچھ عرصے سے یمن کےحوثی باغیوں نے سعودی عرب کےمختلف شہروں پرحملے تیزکردیئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.