گاڑی میں آئیں،فلم دیکھیں،کرونا کا خوف بھگائیں

0

کرونا وائرس کے خوف کے سبب گھروں میں محدود متعدد افراد بوریت کا شکار ہوچکے ہیں اور اس صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جرمنی نے ڈرائیو ان سنیما کی سہولت فراہم کی ہے۔جرمنی کے شہر ایسین میں شہریوں کے لیے ڈرائیو اِن سنیما قائم کیا گیا ہے تاکہ بوریت کا شکار شہری اپنی گاڑی میں ہی بیٹھ کر فلم انجوائے کریں اور وقت گزار سکیں ۔ڈرائیور اِن سنیما کے تمام ٹکٹس آن لائن فروخت کیے جارہے ہیں تاکہ کسی کو بھی ٹکٹس کیلئے سنیما آنا اور لائن میں نہ لگنا پڑے۔ڈرائیو اِن سنیما میں فلم دیکھنے کے لیے صرف 2 افراد کی اجازت ہے جس میں بچے شامل نہیں ہیں، یعنی گاڑی میں صرف 2 افراد ہی بیٹھے ہوں تاکہ کرونا کی احتیاطی تدابیر کو بھی عمل ہوسکے۔ڈرائیو سنیما آنے والے ایک مقامی شہری نے بتایا کہ یہ وہ واحد چیز ہے جو اس وقت کرسکتے ہیں، ڈرائیو ان سنیما کو دیکھنا ایسا تھا کہ جیسے آپ دوبارہ جی اٹھے ہوں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: