ڈیجیٹل ملبوسات نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا

0
امریکی فیشن ڈیزائنر نے ڈیجیٹل ملبوسات کی تیاری سے دنیا کو حیرت میں ڈلا دیا،،ان ملبوسات کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں ہے۔ کیونکہ یہ آپ پہن تو سکتے ہیں مگرمگر اپنی ڈریس سلیکشن کا حصہ نہیں بنا سکتے ہیں ۔ دنیا کے واحد ڈیجیٹل فیشن ڈیزائننگ کے مرکزفیبریکنٹ نے اس ڈریس کو تیار کیا ہے۔ڈیجیٹل لباس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ اسے صرف ایک ہی تصویر کے لیے پہن سکتے ہیں۔اور اگر آپ چاہیں تو ہر تصویر کیلئے الگ الگ ڈریس بنوا سکتے ہیں ۔ تاہم ہرتصویر کیلئے نئے ڈیجیٹل ڈریس کیلئے اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔ڈیجیٹل کلیکشن کی کولیکشن میں 11 ڈالر تک کے ملبوسات رکھے گئے ۔کالنگز کی یہ کلیکشن صرف ایک ہفتے کے اندر ہی فروخت ہوگئی ۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ مستقبل قریب کے اندر ڈیجیٹل ملبوسات کی تیاری کا کاروبار وسیع پیمانے پر کیا جائے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: