بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے 45 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک

0
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسافر بردار کشتی الٹنے کا واقعہ افریقی ملک لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں پیش آیا، جہاں کشتی کا انجن پھٹنے کے باعث کشتی سمندر برد ہوگئی۔کشتی میں 80 سے زائد افراد سوار تھے جو غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے جن میں 45 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقامی مچھیروں نے 37 افراد کو بچالیا جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے، ڈوبنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔تارکین وطن کا تعلق افریقی ممالک سینیگال، مالی، چاڈ اور گھانا سے تھا جو روشن مستقبل کی امید لیے نقل مکانی کررہے تھے، اقوام متحدہ نے اسے سال کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں برس لیبیا اور تیونس سے سمندر کے ذریعے 17 ہزار غیر قانونی تارکین وطن اٹلی اور مالٹا پہنچے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: