کراچی سمیت سندھ بھر9 اور10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی ہے تاہم اس پابندی کا اطلاق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچوں، بزرگ شہریوں، صحافیوں اور باوردی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت ضروری خدمات فراہم کرنے والے ملازمین پر نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 10 روز کے لیے محرم کے جلوسوں، مجالس اور تعزیوں کے علاوہ 5 افراد کا جمع ہونا ممنوع ہوگا جبکہ قابل اعتراض، اشتعال انگیز وال چاکنگ، بینرز اور پوسٹرز اور اس طرح کی تقاریر پر بھی 10 روز کے لیے پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق محرم الحرام کے 10 روز کے دوران ہوائی فائرنگ اور مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی اس کے علاوہ ہتھیار رکھنے کے لیے دی گئی اجازت بھی 10 روز کے لیے معطل ہوں گی۔ادھرصوبائی حکومت نے یکم سے 10 محرم تک پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باوردی اہلکاروں کے علاوہ صوبے میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.