کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں اپنی شکست نظر آنے لگی؟

0

اوول آفس میں دئیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جس طرح کرونا وائرس کا معاملہ چین نے ہینڈل کیا ہے اس سے لگتا ہے کہ بیجنگ انہیں نومبر کے صدارتی انتخابات میں شکست سے دوچار کرنے کے لیے جو کچھ ہوسکا وہ ضرور کرے گا۔چین کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین کی خواہش ہے کہ ان کے ڈیموکریٹ حریف جو بائیڈن صدر منتخب ہوں تاکہ چین پر دباؤ کم ہوسکے جبکہ وہ کرونا وباء کے معاملے پر چین اور عالمی ادارہ صحت کو مورد الزام ٹھراتے رہے۔ چین اور عالمی ادارہ صحت دونوں ہی نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
امریکا کے پچھلے صدارتی انتخابات میں بھی مداخلت کے الزامات لگے تھے،دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس نے 2016ء کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی ہے،تاہم اس بار کرونا وبا سے امریکا دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہے۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: