ڈالرکاچل گیاپھرزور،روپیہ ہوامزیدکمزور

ڈالرپھرہوگیازورآور،،روپےکواپنی بڑھتی طاقت کےنیچےدبالیا،انٹربینک میں ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک بار پھر کمزور ہوا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ، جس سے ڈالرکی قیمت 151.90 روپے ہوگئیکاروبار کے دوران ڈالر کی قدر مزید مستحکم ہوئی اور اس میں 54 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 152.10 روپے کا ہوکرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ ریکارڈکیاگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوکر 152 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔حکومت کی تمام ترکوششوں کے باوجود امریکی کرنسی کی قدر میں اضافےکارجحان جاری ہےجبکہ روپیہ کی قدر دن بدن گرتی جارہی ہے،اقتصادی ماہرین نےآئندہ چندروزمیں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے،ڈالرکی قیمت بڑھنے سے پاکستان کےبیرونی قرضوں میں بھی کئی ارب کااضافہ ہوجائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.