دوحہ امن معاہدے پرقائم،امریکا موقع کوضائع ہونےسےبچائے،سربراہ افغان طالبان

0

ان خیالات کا اظہار افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ نے عید الفطر سے پہلے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔افغان طالبان کےسربراہ نےامریکا،طالبان امن معاہدے کوایک بارپھراپنی بڑی کامیابی قراردیا،اُنہوں نے کہا کہ امریکا طالبان معاہدے پرخلوص نیت سے عملدرآمد تمام فریقوں کے مفاد میں ہے۔ کسی تیسرے فریق کو اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ عالمی طور پر تسلیم شدہ معاہدے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بنے۔
ہیبت اللہ اخونزادہ کا مزید کہنا تھا کہ دوحہ معاہدے میں سب کچھ واضح طورپرطےکردیا گیا ہے۔معاہدہ افغانستان اورامریکا کے مفادات کے تحفظ اورمسائل کے حل کے لیے بہترین فریم ورک مہیا کرتا ہےجس پرپوری طرح عمل درآمد ہونا چاہیے۔افغان طالبان کےسربراہ نےامریکا سےکہا کہ آئیں مل کر اس معاہدے کے نفاذ کی طرف پیش رفت کریں تاکہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد خطے میں امن و استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔اپنے پیغام میں طالبان سربراہ نے اقتدار میں آنے کی صورت میں خواتین کے حقوق اور ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ تعلقات پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا۔ہیبت اللہ اخوانزادہ کا کہنا تھا کہ ملک کےسیاسی نظام میں مرد و خواتین کو مناسب حقوق دیے جائیں گے۔ کسی کو بھی احساس محرومی نہیں ہو گا۔ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے تمام مسائل شرعی تقاضوں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے حل کیے جائیں گے۔انہوں نےکہا کہ دوحہ معاہدے پر عمل درآمد سے ہی افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہو گا۔ اور یہی معاہدہ امن و استحکام کا سبب بنےگا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: