چین میں کتوں کے گوشت پر مکمل پابندی کا فیصلہ

0

چین میں کتے،بلی،چمگاڈر سمیت متعدد ایسے جانوروں کا گوشت کھایا جاتا ہے جو عام طور پر دنیا کے کسی حصے میں نہیں کھایا جاتا لیکن دنیا پر آفت کی طرح نازل کرونا وبا پھیلنے کے بعد رواں سال فروری میں چینی حکومت نے جانوروں کی تجارت اور استعمال پر عائد کردی تھی کیونکہ مانا گیا تھا کہ یہ بیماری جانوروں سے پھیلی۔اب اس سلسلے میں چین نے کتوں کے گوشت پر مکمل پابندی کی جانب قدم بڑھاتے کتے کو پالتو جانوروں کی فہرست میں شامل کردیا ہے اور اس کا مسودہ بھی جاری کردیا ہے جس کی منظوری کے بعد کتوں کے گوشت پرمکمل پابندی عائد ہوجائےگی۔
یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب چین کے شہر یُولین میں 21 جون سے "ڈوگ میٹ فیسٹیول”شروع ہونے والا ہے ،اس 10 روزہ فیسٹیول میں کتے کا گوشت کھانے کیلئے ناصرف چین کے دیگر شہروں سے لوگ یہاں آتے بلکہ دنیا کے مختلف ممالک سے بھی بڑی تعداد میں سیاح اس طرف کا رخ کرتے ہیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: