مسیحاؤں کی ضد برقرار،آج بھی علاج سے انکار

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پرحیدرآباد،ٹھٹھہ،جیکب آباد،شکارپور،سکھر، کشمور اورپڈعیدن میں سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں نے کام چھوڑ دیا۔سکھر، روہڑی، صالح پٹ، پنو عاقل اور دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں کی جانب سے او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے،اسی طرح حیدرآباد کے سول ہسپتال، شاہ بھٹائی، تعلقہ ہسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہیں
ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں کے مساوی تنخواہیں اور الاؤنسز سمیت دیگر مراعات دی جائیں اس کے علاوہ پروموشن کے ساتھ کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ دوسری جانب مسیحاؤں کی دو روز سے جاری ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.