کیا آ گیا زمانہ،آدھے بِل میں پورا کھانا

0
برطانیہ نے ‘باہر کھاؤ، لوگوں کی مدد کرو’ سکیم کے تحت ریسٹورنٹ اور کیفے کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے اگست میں لوگوں کو کھانا کھانے پر 50 فیصد رعایت دینے کا منصوبہ متعارف کرادیا۔62 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اس منصوبے کا مقصد کرونا وائرس سے متاثرہ ریسٹورنٹ انڈسٹری کو دوبارہ بحال کرنا ہے اور اس منصوبے کے تحت لندن کے شہریوں کو یہ سہولت آئندہ ماہ ہفتے کے تین روز پیر، منگل اور بدھ کو میسر ہوگی تاہم اس رعایت کا اطلاق الکحل پر نہیں ہوگا۔اس حوالے سے برطانوی وزیر خزانہ رشی سنگ کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد صارفین کو ریستوران اور کیفے میں واپس لانے کی کوشش ہے جہاں 18 لاکھ لوگ کام کرتے ہیں جبکہ برطانوی شہریوں کو بھی اس منصوبے سے فائدہ ہوگا اور وہ اس رعایت سے ماہ اگست کے دوران لامحدود مرتبہ فائدہ اٹھاسکیں گےانہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے لوگ صرف ہفتے کے آخر میں ہی نہیں بلکہ پورا ہفتہ کھانے پینے کی طرف راغب ہوسکیں۔اس کے علاوہ مہمان نوازی اور سیاحت پر ویلیو ایڈٹ ٹیکس میں بھی 20 فیصد کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق اگلے 6 ماہ تک رہے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: