ڈی آئی خان:دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، سڑک کنارے نصب2 بم برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ زڑکنی میں پولیس اور سیکورٹی اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران سڑک کے کنارے 2 بموں کو بروقت کارروائی کر کے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سڑک کے کنارے نصب بموں سے پولیس اورسکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جانا تھا لیکن بروقت کارروائی سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

ایک اور واقعہ میں ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس وین کو سڑک کے کنارے نصب بم سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب پولیس اہلکاروں کو مختلف چیک پوسٹوں پر ڈیوٹی کے لئے پہنچانے جا رہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بم پولیس وین کے قریب زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس وین کا ڈرائیور ظہور اور سپاہی فرید شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے کلاچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران کئی مشکوک افراد حراست میں لے لیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.