دھونی فوجی وردی پہن کر کشمیر جائیں گے

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے ایک ٹوئٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر اور سابق کپتان ایم ایس دھونی 31 جولائی سے باقاعدہ بھارتی علاقائی آرمی بٹالین 106 “پارا” کا حصہ بن کر آرمی وردی پہنے کشمیر کی وادیوں اور پہاڑوں پر گشت کریں گے۔ کشمیر یونٹ میں وکٹر فورس کا حصہ بن کر گارڈ کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ 15 دن وہیں فوجیوں کے ساتھ قیام بھی کریں گے۔دھونی کو ٹریننگ کے دوران فوج کے کسی بھی فعال آپریشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ملی ہے۔ 38 سالہ ایم ایس دھونی کو 2011 میں بھارتی آرمی کی جانب سے “لیفٹیننٹ کرنل” کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ ورلڈ کپ 2011 کے فاتح کپتان ایم ایس دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز کے اگلے3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی اور2 ٹیسٹ میچز میں بھی نہیں کھیلیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.