دھونی اور سریش رائنا نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

0
دھونی نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا، انہوں نے 2005 میں سری لنکا کے خلاف ڈبیو کیا تھا، بھارت نے دھونی کی قیادت میں ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی 2007 اور 2011 ورلڈکپ جیتا تھا، 2013 چیمپینز ٹرافی بھی اٹھاکر اپنا نام سنہری الفاظ میں لکھوایا۔
دھونی 2014 میں ٹیسٹ کرکٹ سے الگ ہوئے، اب انہوں نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے بھی کنارہ کشی کرلی ہے، دھونی نے 350 ون ڈے،98 ٹی ٹوئنٹی اور 90 ٹیسٹ میں بھارت کی نمائندگی کی، وہ بھارت کے کامیاب ترین کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز ہیں، دھونی نے آخری میچ 2019 کا ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلا۔ادھر دھونی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے فوراً بعد ہی بھارتی بیٹسمین سریش رائنا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ سریش رائنا نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کپتان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ رہا ہوں۔بھارتی بلے باز نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران 18 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارتی کی نمائندگی کی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: