ڈی جی آئی ایس پی آرنےلانچنگ پیڈ سےمتعلق بھارتی بیانات کومسترد کردیا

0
پاک فوج کےترجمان میجرجنرل بابرافتخارکا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت بڑھ رہی ہے۔ بھارت پاکستان پربے بنیاد الزامات لگا رہا ہے اورمسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ بھارتی فوجی قیادت کےبیانات غیرسنجیدہ ہیں،لانچ پیڈ سےمتعلق بھارتی بیانات بے بنیاد ہیں،عالمی مبصرین کودعوت ہے کہ آئیں دیکھیں کہاں ہیں لانچ پیڈز؟ہم انھیں لائن آف کنٹرول کےدورہ کی دعوت دیتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابر افتخار کا کہنا ہےکہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے، دنیا بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لے،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے دنیا بخوبی آگاہ ہے جبکہ دوسری جانب کرتارپور راہداری سمیت دیگراقدامات کو اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا نے سراہا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا کا کرونا معاملے پراہم اورمثبت کردار ہے،افواج پاکستان کوسول انتظامیہ کی مدد کے لیے بلایا گیا، ہم ان کے ساتھ مل کر تمام اضلاع میں کام کر رہے ہیں۔ آرمی چیف کی ہدایت پر سول انتظامیہ کی سپورٹ جاری ہے۔ کرونا کے خلاف جنگ میں ملٹری ہسپتال بھی میسر ہیں۔چینی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم پاکستان میں موجود ہے۔ انہوں نے اپنےتجربات ہم سے شیئر کیے، اس تعاون پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہےکہ پاک فوج میں بھی سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ فوج میں ڈسپلن اہم ہوتا ہے اس لیے عملدرآمد میں مسئلہ نہیں، رمضان میں نماز تروایح گھر پر ادا کر رہا ہوں۔ ویکسین کی ایجاد تک ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: