تبدیلی الیکشن سے آتی ہے،جمہوریت ہو گی تبھی پاکستان ترقی کرے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ 2 دہائیوں میں مشکل سفر طے کیا۔ اب نئی جنگ ترقی کی ہے،جہالت کے خلاف،تعلیم،صحت اور روزگار کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی الیکشن سے آتی ہے، سیاسی استحکام ہو گا، جمہوریت ہو گی تبھی پاکستان ترقی کرے گا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہمسایہ ممالک سے امن کی بات کی، جنگوں کی بات ہمیشہ بھارت نے کی، بھارت میں تو انتخابات بھی پاکستان مخالف نعروں سے لڑے جاتے ہیں لیکن پاکستان میں بھارت کے نام پر کبھی بھی سیاست نہیں ہوئی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے فرار کی راہ بھی ہمیشہ بھارت نے اختیار کی۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کے دعویٰ کیے لیکن آج تک سرجیکل سٹرائیک کے کوئی ثبوت نہیں دیے، ہم بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ صرف باتوں سے سرجیکل سٹرائیک نہیں ہوتی۔ جنگ کی دھمکیاں مسائل کا حل نہیں، پاک فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وقت آیا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد وہاں ترقی کے کام جاری رہیں۔ افغانستان میں امن ہوگا توپاکستان میں بھی ہوگا۔

میجر جنرل آصٖف غفور کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے عوام کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیاب بنائی۔ دہشت گردی کے مقدمات کے پیشِ نظر فوجی عدالتیں بنائی گئیں۔ فوجی عدالت سے 345 دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شیر دل اورآپریشن ردالفساد کیا گیا۔ 75 ہزار سے زائد خفیہ آپریشنز کئے گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.