کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانےکی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر میڈیا میں بلیک آؤٹ ہے،اقوام متحدہ کا مبصرگروپ آزاد کشمیر میں کہیں بھی جاسکتا ہے لیکن کیا بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ایسا ممکن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میجرجنرل آصف غفور نے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت کا ایک اور جھوٹ بےنقاب ہوگیا، بھارت کی کشمیر کی مخدوش صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام ہو گئی اور ہزاروں بھارتی فوجی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہے، بھارت کی حالیہ کوششیں بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ بھارتی فوج کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور پاکستان کا یہ جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.