سینیٹرز کو نیب کے سامنے پیش ہونے سے روک دیا گیا

ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا تو سینیٹر حاصل بزنجو نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ نیب کی جانب سے مجھے نوٹس دیا گیا اورمجھ پر الزمات عائد کئے گئے، مجھ پراراضی ، مارکیٹس، پلاٹس اور پلازے غیر قانونی طریقے سے بنانے کا الزام لگایا گیا جب کہ میری اہلیہ اور خاندان کے دیگر لوگوں کو بھی شامل کیا گیا،اس سے میرااستحقاق مجروح ہوا ہے۔

جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چیئرمین نیب کو خط لکھا ہے کہ کسی کو طلب کرنے سے قبل چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا جائے جب تک نیب چیئرمین سینیٹ کے آفس کو آگاہ نہیں کرے گا کوئی سینیٹر پیش نہیں ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر راجا ظفر الحق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس ہستی کو آپ نے خط لکھا ہے وہ قوانین کو نہیں سمجھتے، ایوان کی خصوصی کمیٹی بنائی جائے جو اس معاملے کو دیکھے، جس پر ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ چیئرمین نیب کو لکھے گئے خط کے جواب کا انتظار ہے، جمعرات تک کا انتظار کرلیں اس پر فیصلہ کرلیں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.