پنجاب کے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا

0

کرونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں لیکن پنجاب میں موسم تبدیل ہوتے ہی ڈینگی مچھر بھی پھیلنے لگا۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اب تک ڈینگی وائرس میں مبتلا 12 مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق لاہور جب کہ 10 کا دیگر شہروں سے ہے۔صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ ہسپتالوں میں زیرعلاج ڈینگی سےمتاثرہ تمام مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے اور ان میں سے بعض کو صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔
ادھر ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھر کا لاروا بارشوں کی وجہ سے نکل رہا ہے تاہم ٹیمیں متحرک ہیں اور لاروے کو تلف کرنے کے لیے کام کررہی ہیں۔ دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے تاحال کوئی انتظام دیکھنے میں نہیں آرہا اور ابھی تک کسی علاقے میں سپرے کیا گیا ہے۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: