اسرائیل نےانتخابات سے4 روزقبل نئی آبادکاری کی منظوری دیدی

0
اسرائیل میں ہونے والے انتخابات میں چند روز باقی رہ گئے ،،ایسے میں اسرائیل کے طویل ترین عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیل پر اپنی حاکمیت برقرار رکھنے کے لیے حالیہ دنوں میں کئی اعلانات کیے ہیں۔ تاہم اسرائیلی وزیر دفاع نافتالی بینیٹ نے تل ابیب کے فیصلے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب انتظار نہیں عمل ہو گا، ہم اسرائیل کی ایک انچ زمین بھی عربوں کو نہیں دیں گے۔وزیر دفاع نافتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ پلاننگ کی ایک کمیٹی نے 18 سو گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ مجموعی طور پر ایک ہزار 739 گھروں کو مختص کیا گیا تھا جن میں سے 92 فیصد مغربی کنارے کے اندورنی حصے میں ہیں۔پہلے بڑے مرحلے میں ایک ہزار 36 گھر پھر دوسرے مرحلے میں 703 گھروں کی منظوری دی گئی ہے۔قلقیلیہ کے قریب ایک نئے صنعتی پارک کی بنیاد بھی رکھی جائے گی۔اس منصوبے کا مقصد یہودی بستیوں کو وسعت دینا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے اس منصوبے کا اعلان بہت پہلے کیا تھا ،،تاہم عالمی برادری کی جانب سے کی گئی سخت تنقید کے بعد یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہوا تھا ۔تاہم اسرائیل کوڈونلڈ ٹرمپ کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: