عالمی وائرس مقامی عوامی نمائندوں کے چُناؤ کی راہ میں بھی حائل

0
پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سول سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق ستمبر کے بعد کرونا کیسز کے بارے میں 6 ہفتوں کی رپورٹ کاجائزہ لینےکے بعد بلدیاتی الیکشن کرانےکا فیصلہ کیا جائےگا۔
اس کے علاوہ پنجاب کےایک قومی اور ایک صوبائی حلقے میں ضمنی انتخابات بھی ملتوی کردیئے جائیں گےجن میں پی پی 51 اور این اے 75 کے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کرنےکے لیے پنجاب حکومت کوخط لکھا تھا اور کرونا کی صورتحال پر رائے بھی طلب کی تھی۔
دوماہ قبل وزیر اعظم نےپنجاب حکومت کو ہدایت کی تھی کہ لوکل باڈیز کے نظام کو جلد از جلدفعال کرنے کے لئے الیکشن کے انعقاد کے انتظامات مکمل کئے جائیں تا کہ مقامی حکومتوں کے ذریعے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جا سکیں جس پر انہیں بلدیاتی انتخابات سال کے آخر تک کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: