کراچی میں بجلی بحران پرقابو پانےکیلئےسوئی سدرن گیس کمپنی کی انوکھی منطق

0

سوئی سدرن گیس کمپنی نےکے الیکڑک کو گیس دینے کی وجہ سے آج سےاتوارتک سی این جی سٹیشنزاورصنعتوں کو گیس کی سپلائی منقطع کرنےکا فیصلہ کیا ہے،آج صبح 8 بجے سے لے کراتوار کی صبج 8 بجے تک سی این جی سٹیشنز کوگیس کی سپلائی منقطع رہے گیصنعتوں میں چلنے والےکیپٹو پاورپلانٹس کوبھی گیس کی سپلائی اتوارتک بند رکھی جائیگی،صنعتوں کوگیس کی فراہمی پیرسےدوبارہ شروع ہوگی،ایس ایس جی سی یہ گیس کےالیکڑک کودیگا تا کہ شہر میں بجلی کے بحران پرقابو پایا جا سکے۔ادھرصنعتکاروں نےکراچی کی صنعتوں کی بجلی کےبعد گیس بھی بند کرنےکےخلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صنعتیں بند کرنا چاہتی ہے تو بتا دے،صنعتوں میں گیس لوڈشیڈنگ کرنے کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے،اس سے پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوں گی۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: