لاہورکےدارالامان سےدولڑکیوں کافلمی اندازمیں فرار

دارالامان انتظامیہ کے مطابق شمائلہ اور روبینہ نامی لڑکیاں کافی عرصے سے دارالامان کی دوسری منزل پر رہائش پذیر تھیں،دوروزقبل دن بھر کمرے کا دروازہ بند رہنے پر دارالامان کی خاتون سٹاف کو تشویش ہوئی اور انہوں نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی تاہم کسی نے دروازہ نہ کھولا۔
انتظامیہ کے چند افراد نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو لڑکیاں کمرے میں موجود نہیں تھیں، باتھ روم کی دیوار ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ دوپٹوں اورچادروں سے بنائی رسی موجود تھی جس سے پتہ چلا کہ لڑکیاں رات کے اندھیرے میں اس رسی نما دوپٹہ سے لٹک کر نیچے اتریں اور فرار ہوگئیں ۔
دارالامان انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے کافی تگ و دو کے بعد لڑکیوں کو داتا دربار سے دوبارہ پکڑ لیا ، دارالامان کی سپرنٹنڈنٹ کے بیان پر دونوں لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.