ڈیرن سیمی کو آئی پی ایل میں نسلی تعصُب کی شکایت

0
پاکستان سپر لیگ میں مقبول ترین غیر ملکی کھلاڑی اور سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے انڈین پریمئیر لیگ میں نسل پرستانہ جملے سننے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے خود کو ’کالو‘ کہنے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک پیغام میں ڈیرن سیمی نے بتایا کہ جب وہ آئی پی ایل میں حیدر آباد سن رائزرز کا حصہ تھے تو انہیں ’کالو‘ کہہ کر پکارا جاتا تھا۔ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ساتھ سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا کو بھی ایسے ہی الفاظ سے پکارا جاتا تھا۔
پشاور زلمی کے سابق کپتان نے کہا کہ پہلے انہیں لگتا تھا کہ کالو کا مطلب طاقتور ہوتا ہے تاہم بعد میں اس لفظ کے اصل معنی معلوم ہوئے۔
ڈیرن سیمی نے یہ معاملہ ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب امریکا میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی سفید فام امریکی پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل کے خلاف بلیک لائیوز میٹر مہم جاری ہے۔ اس مہم کی حمایت میں اور جارج فلائیڈ کے قتل کے خلاف ڈیرن سیمی بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کا اظہار کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: