ڈیرن سیمی کو شہریت دی،مجھے بھی دو

0

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر ڈینی موریسن نے بھی پاکستانی شہریت ملنے کی آس لگالی،،، سابق فاسٹ باؤلر ڈینیل کیلے موریسن کا کہنا ہے کہ میں کرکٹ کمنٹیٹر کی حیثیت سے حالیہ عرصے میں مسلسل پاکستان آتا رہا ہوں، میں نے کرکٹ کے لیے پاکستان کو ہمیشہ سپورٹ کیا۔ڈینی موریسن ںے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی شہریت دینے کا فیصلہ بہت اچھا اقدام ہے لیکن پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سلسلے میں میری خدمات کو بھی مد نظر رکھا جائے۔54 سالہ ڈینی موریسن پی ایس ایل کے سابقہ ایڈیشنز میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے پاکستان آتے رہے ہیں اور 2017 میں انہوں نے پاکستان سے محبت کا اظہارکرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھیاس کے علاوہ پی ایس ایل کے دوران وہ اپنے انداز سے لوگوں کو محظوظ بھی کرتے رہتےہیں ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: