امریکی نیشنل انٹیلی جنس کےسربراہ اگست میں سبکدوش ہوں گے

امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ ڈینیئل کوٹس 15 اگست کو اپنے منصب سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ٹوئٹر”پر ان کی سبکدوشی کے اعلان پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔امریکی صدر نے ان کی ملکی خدمات پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔امریکہ کے صدر نے اس ضمن میں اپنے جاری کردہ پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ ایوان نمائندگان کے رکن جان ریٹ کلف کو امریکی نیشنل انٹیلی جنس کا سربراہ نامزد کر رہے ہیں۔امریکی ایوان نمائندگان کے رکن جان ریٹ کلف ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس،جیوڈیشری اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کمیٹیوں کے رکن رہ چکے ہیں۔ انہوں نے بحیثیت اٹارنی بھی خدمات سرانجام دیں ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.