!!!پی ایس 86دادو کا ضمنی الیکشن،پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما اورموجودہ وزیراعلیٰ سیّد مراد علی شاہ کے چچا زاد بھائی سیّد صالح شاہ جیلانی پاکستان تحریک انصاف کےامیدوار امداد لغاری کوہرایا۔فاتح امیدوار نے42ہزار2 سو54 جبکہ ہارنے والے امیدوار نے 25ہزار5سو55 ووٹ حاصل کیے۔الیکشن میں کامیابی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے۔پی ایس 86 ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ ضمنی انتخابات کے لیے حلقے میں 158 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے جن میں سے 60 کو حساس جبکہ 16 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 99 ہزار 825 ہے۔ ضمنی انتخاب کے لیے 1300 پولیس اہلکار جبکہ پاک فوج اور رینجرز کے 1100 اہلکار تعینات کیے گئے۔پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی غلام شاہ جیلانی کے انتقال کے بعد پی ایس 86 جوہی میں خالی نشست پر دوبارہ ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے چچا زاد بھائی سیّد صالح شاہ پیپلز پارٹی جبکہ امداد لغاری تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔ پی ایس 86 ضمنی انتخاب کیلئےضلع بھر میں عام تعطیل رہی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.